Saturday, September 21, 2024, 8:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ: الشفا، بیت لاحیہ ہسپتال کے بعد نصر میڈیکل کیمپ سے بھی اجتماعی قبر دریافت

غزہ: الشفا، بیت لاحیہ ہسپتال کے بعد نصر میڈیکل کیمپ سے بھی اجتماعی قبر دریافت

اجتماعی قبر سے 50لاشیں برآمد ہوئی ہیں : فلسطین ایمرجنسی سروس

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں الشفا اور بیت لاحیہ اسپتال کے بعد نصر میڈیکل کیمپ سے بھی اجتماعی قبر دریافت ہو گئی۔

نصر میڈیکل کیمپ سے دریافت ہونے والی اجتماعی قبر سے 50 لاشیں برآمد ہوئی ہیں اس سے قبل فلسطینی حکام کو الشفا اور بیت لاحیہ ہسپتال سے بھی اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں۔

فلسطین ایمرجنسی سروس کے مطابق ان کی ٹیم نے اپنا تلاش آپریشن جاری رکھا ہوا ہے کیونکہ اب بھی لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں کہ آیا وہ زندہ ہیں یا اسرائیلی فورسز نے انہیں ہلاک کر دیا ہے۔

نصر میڈیکل کیمپ سے اجتماعی قبر اسرائیلی فوج کے 7 اپریل کو خان یونس شہر سے نکل جانے کے بعد دریافت ہوئی، شہر کا زیادہ تر حصہ اسرائیلی افواج کی مسلسل بمباری اور حملوں کے نتیجے میں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔

banner

چند روز قبل بھی غزہ کے الشفا اسپتال کے سامنے سے ایک ہی ہفتے میں دو اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں، دونوں اجتماعی قبروں سے 39 افراد کی پاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاشیں ملی تھیں۔

فلسطینی حکام نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاحیہ میں بھی ایک اجتماعی قبر دریافت کی تھی جس میں 20 لاشیں دفنائی گئی تھیں، مزید لاپتہ فلسطینی شہریوں کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024