Saturday, September 21, 2024, 8:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہسپانوی اسپتال نے انسانوں کے نفسیاتی علاج کیلئے کتے رکھ لیے

ہسپانوی اسپتال نے انسانوں کے نفسیاتی علاج کیلئے کتے رکھ لیے

آئی سی یو کے مریضوں کا ہفتے میں دو بار 15 سے 20 منٹ کتوں کے ساتھ گزارنے کا تجربہ کامیاب رہا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

اسپین کے ایک اسپتال نے مریضوں کا حوصلہ بڑھانے اور اُن کے بہتر نفسیاتی علاج کے لیے کتوں سے مدد لینا شروع کردیا ہے۔

ایک خصوصی پروگرام کے تحت انتہائی نگہداشت کے شعبے (آئی سی یو) کے مریضوں کو ہفتے میں دو بار 15 سے 20 منٹ کے لیے تربیت یافتہ کتوں سے ملوایا جاتا ہے۔

بارسلونا کے ڈیل مار اسپتال نے ایفینیٹی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر آئی سی یو میں داخل مریضوں کا مورال بلند کرنے کی خاطر تربیت یافتہ کتوں سے مدد لینے کا پروگرام شروع کیا ہے۔

یہ پروگرام بہت حد تک کامیاب رہا ہے۔ آئی سی یو کے مریض اِن تربیت یافتہ کتوں کے ساتھ (جنہیں تھیراپی ڈاگز کا نام دیا گیا ہے) وقت گزار کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ اِس سے نتیجے میں اُن میں زندہ رہنے کی بھرپور لگن پیدا ہوتی ہے۔

banner

ڈیل مار اسپتال میں آئی سی یو کی ڈاکٹر لُوسیا پِکازو نے بتایا کہ اگرچہ تربیت یافتہ کتوں سے مدد لینے کا تصور نیا اور کچھ عجیب ہے مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ تجربہ خاصا کامیاب رہا ہے، مریض بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔

اس پروگرام کے نتائج کا اندازہ لگانے کے لیے تھیراپی ڈاگز سے ملاقات سے قبل اور بعد میں مریضوں سے نمونے لے کر جانچا گیا کہ اُن کے ذہنی تناؤ میں کس حد تک کمی واقع ہوئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024