Saturday, September 21, 2024, 7:09 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر یونیورسٹیوں تک پہنچ گیا

امریکہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر یونیورسٹیوں تک پہنچ گیا

پولیس نے احتجاج کرنے والے متعدد طلبہ کو گرفتار کرلیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ہونے والا احتجاج دیگر یونیورسٹیوں تک پہنچ گیا۔

ییل (Yale) اور نیویارک کی یونیورسٹیوں میں بھی فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے احتجاج کیا گیا۔

احتجاج میں شامل طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا، پولیس نے احتجاج کرنے والے متعدد طلبہ کو گرفتار کرلیا۔

کولمبیا یونیورسٹی میں صورتِ حال کشیدہ ہونے پر گزشتہ روز تمام کلاسز ورچوئل کر دی گئیں۔

banner

کولمبیا یونیورسٹی میں جمعرات کو اسرائیل کے خلاف احتجاج پر 108 طلبہ کو گرفتار کیا گیا تھا، کئی طلبہ کو داخلہ منسوخی کے نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے۔

بے دخل کیے جانے والے طلبہ میں رکن امریکی کانگریس الہان عمر کی بیٹی بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024