Friday, October 18, 2024, 6:17 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈیا میں اقلیتوں، صحافیوں اور اختلاف رائے رکھنے والوں پر حملے کیے گئے: امریکہ

انڈیا میں اقلیتوں، صحافیوں اور اختلاف رائے رکھنے والوں پر حملے کیے گئے: امریکہ

حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا اداروں کو ہراساں کیا گیا : رپورٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس انڈیا کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں بدسلوکی کے واقعات ہوئے اور ملک کے باقی حصوں میں اقلیتوں، صحافیوں اور اختلاف رائے رکھنے والوں پر حملے کیے گئے۔

ہاد رہے کہ ایک سال قبل عدالتی حکم کے تحت کوکی قبیلے کی مراعات بڑھانے کے بعد منی پور میں کوکی زو اور میتی قبائل کے درمیان پُرتشدد واقعات دیکھے گئے جن میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منی پور میں مئی اور نومبر کے درمیان 60 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے انڈیا کے دیگر حصوں میں ایسے واقعات کا ذکر کیا ہے جن میں حکومت اور اس کے اتحادیوں نے حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا اداروں پر دباؤ ڈالا یا ہراساں کیا۔
مثال کے طور پر محکمہ انکم ٹیکس نے 2023 کے اوائل میں بی بی سی کے دفاتر کی تلاشی لی جب بی بی سی نے ہندو قوم پرست وزیراعظم نریندر مودی پر ایک تنقیدی دستاویزی فلم جاری کی۔ انڈین حکومت نے اس وقت کہا تھا کہ چھاپہ انتقامی کارروائی نہیں تھا۔

banner

صحافیوں کے حقوق کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے 2023 کے پریس فریڈم انڈیکس میں انڈیا 180 ممالک میں 161ویں نمبر پر آگیا تھا جو ملک کی اب تک کی سب سے کم پوزیشن ہے۔
امریکی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کی مذہبی اقلیتوں نے تشدد اور غلط معلومات پھیلانے سمیت امتیازی سلوک کو رپورٹ کیا۔

نریندر مودی اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی کی تردید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی پالیسیوں کا مقصد ملک کے تمام شہریوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024