Saturday, September 21, 2024, 6:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » داعش روس جیسا حملہ امریکا میں بھی کر سکتی ہے: ڈائریکٹر ایف بی آئی

داعش روس جیسا حملہ امریکا میں بھی کر سکتی ہے: ڈائریکٹر ایف بی آئی

کرسٹوفر رے کا عوامی مقام پر مربوط دہشتگردانہ حملے کے بڑھتے ہوئے خدشات کی طرف اشار

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی سرکاری ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے امریکا پر داعش کے حملے سے خبردار کر دیا۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے دہشت گردی کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس نے انفرادی عناصر یا چھوٹے گروہوں کی موجودگی کی نشاندہی کی جو غزہ پر اسرائیلی جنگ کی وجہ سے امریکہ کے اندر انتہا پسند بن گئے تھے۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ماسکو میں گزشتہ ماہ ہونے والے حملے جیسے حملے کے امکان کے بارے میں تشویش بڑھ رہی ہے جس کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔

کرسٹوفر رے نے ایک عوامی مقام پر مربوط دہشتگردانہ حملے کے بڑھتے ہوئے خدشات کی طرف بھی اشارہ کیا۔

banner

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ روس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں کروکس شہر میں موجود ایک نائٹ کلب میں تقریباً 150 افراد ہلاک اور 285 کے زخمی ہو گئے تھے، حملے کی ذمہ داری’داعش خراسان‘ نامی گروپ نے قبول کی، حملے کے بعد یورپ میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024