Saturday, October 19, 2024, 6:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین کے ناقد برطانوی ایم پی کو افریقی ملک جبوتی نے نکال دیا

چین کے ناقد برطانوی ایم پی کو افریقی ملک جبوتی نے نکال دیا

ٹِم لوٹن نے اقدام کو چین کی طرف سے عائد پابندیوں کا نتیجہ قرار دے دیا، چینی سفارت خانے کی تردید

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی پارلیمنٹ کے رکن ٹِم لوٹن نے کہا ہے کہ اُنہیں 8 اپریل کو افریقی ملک جبوتی سے محض اس لیے نکال دیا گیا تھا کہ چینی حکومت نے ان پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

ٹِم لوٹن نے سنکیانگ میں بنیادی حقوق کی صورتِ حال پر شدید تنقید کی تھی جس کی پاداش میں اُن سمیت برطانوی پارلیمنٹ کے سات ارکان پر ساڑھے تین سال قبل چینی حکومت نے پابندیاں عائد کی تھیں۔

ٹِم لوٹن 24 گھنٹے کے لیے جبوتی پہنچے تھے تاہم ساتھ گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

برطانیہ میں چینی سفارت خانے ٹِم لوٹن کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے خلاف کارروائی میں چین کا کوئی کردار نہیں۔ یہ دعوے چین اور برطانیہ کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔

banner

جبوتی افریقہ کا سب سے چھوٹا ملک ہے جہاں چین کے بہت بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

چین نے وہاں ایک جدید اسٹیڈیم اور ایک شاندار اسپتال بنوایا ہے۔ علاوہ ازیں ایک ارب ڈالر کی لاگت سے اسپیس پورٹ بھی تعمیر کروائی گئی ہے۔ جبوتی میں چینی بحریہ کا اڈا بھی قائم ہے جس میں 2 ہزار فوجی تعینات ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024