Saturday, October 19, 2024, 2:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سلمان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ملزم نے پولیس کی حراست میں خود کشی کرلی

سلمان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ملزم نے پولیس کی حراست میں خود کشی کرلی

32 سالہ ملزم انوج تھاپن پر شوٹروں کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے کیس میں گرفتار ملزم نے جیل میں خود کشی کرلی۔

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے کے واقعہ میں گرفتار ملزم نے بدھ کو پولیس حراست میں خودکشی کی کوشش کی، اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن علاج کے دوران وہ دم توڑ گیا۔

32 سالہ ملزم کی شناخت انوج تھاپن کے نام سے کی گئی تھی، اس پر ممبئی میں سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے 2 شوٹروں کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام تھا۔

پولیس کے مطابق انوج تھاپن نے پولیس حراست میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ واقعے کے بعد اسے تشویش ناک حالت میں ممبئی کے جی ٹی اسپتال لے جایا گیا جہاں تھوڑی دیر بعد اس کی موت ہوگئی۔

banner

واضح رہے کہ 14 اپریل کو باندرہ کے بینڈ اسٹینڈ پر واقع سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کی بالکونی میں 2 ملزمان نے فائرنگ کی تھی جس کا مقصد اداکار یا ان کے اہل خانہ کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ خوف پھیلانا تھا۔

بعد ازاں سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گجرات کے شہر بھوج سے گرفتار کیا گیا جن کی شناخت وکاس عرف وکی گپتا اور ساگر پال کے نام سے ہوئی تھی۔

واقعہ کی تحقیقات کے دوران انوج تھاپن کو ممبئی پولیس نے ایک اور ملزم سونو سبھاش چندر کے ہمراہ 25 اپریل کو پنجاب سے گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024