Saturday, September 21, 2024, 7:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آزادی صحافت کے عالمی دن پر پاکستان میں صحافی کا قتل

آزادی صحافت کے عالمی دن پر پاکستان میں صحافی کا قتل

خضدار میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل سمیت 3 ہلاک، 7 زخمی

by NWMNewsDesk
0 comment

آزادی صحافت کے عالمی دن پر پاکستان میں ایک صحافی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

شورش زدہ صوبے کے علاقے خضدار میں چمروک کے مقام پر قومی شاہراہ پر سلطان ابراہیم خان روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج مزید دو افراد دم توڑ گئے۔دونوں افراد راہگیر تھے جو دھماکے کی زد میں آئے تھے، دونوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

banner

محمد صدیق مینگل اپنے گھر سے یونیورسٹی جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

محمد صدیق مینگل خضدار پریس کلب کے صدر اور مقامی اخبار سے وابستہ تھے، ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صدیق مینگل پر چند ماہ قبل فائرنگ بھی ہوئی تھی تاہم وہ محفوظ رہے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024