Saturday, September 21, 2024, 9:50 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دنیا میں پہلی بار یوکرین میں اے آئی سفارتی نمائندہ وکٹوریہ شی متعارف

دنیا میں پہلی بار یوکرین میں اے آئی سفارتی نمائندہ وکٹوریہ شی متعارف

اے آئی ڈیجیٹل اواتار یوکرینی وزارت خارجہ کے بیانات جاری کرنے کا کام کرے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

دنیا میں پہلی بار ایک ملک میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی حکومتی سفارتی ترجمان تیار کیا گیا ہے۔

یوکرین کی جانب سے یکم مئی کو اے آئی ترجمان وکٹوریہ کو متعارف کرایا گیا۔

یہ اے آئی ڈیجیٹل اواتار یوکرینی وزارت خارجہ کے بیانات جاری کرنے کا کام کرے گا۔

وزارت خارجہ کے مطابق دنیا میں پہلی بار ایک ڈیجیٹل ترجمان کی جانب سے بیانات پڑھ کر سنائے جائیں گے۔

banner

سیاہ سوٹ میں ملبوس یہ اے آئی ترجمان خود کو وکٹوریہ شی کے نام سے متعارف کراتی ہے۔

یوکرینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ وکٹوریہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیانات اے آئی کی مدد سے تیار نہیں کیے جائیں گے بلکہ انہیں حقیقی انسان ہی تحریر کریں گے۔

یوکرین کے وزیر خارجہ Dmytro Kuleba نے بتایا کہ یہ نئی ترجمان ٹیکنالوجی میں ایسی پیشرفت ہے جو دنیا میں کوئی بھی سفارتی سروس اب تک نہیں کر سکی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ڈیجیٹل اواتار کی تیاری کا مقصد سفارتکاروں کے لیے وقت اور وسائل کی بچت کو یقینی بنانا ہے۔

وکٹوریہ کی شخصیت اور آواز ایک حقیقی خاتون Rosalie Nombre پر مبنی ہے جو ایک یوکرینی گلوکارہ ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024