Saturday, September 21, 2024, 8:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم، 8 ہزار 278 افراد برطانیہ پہنچے

سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم، 8 ہزار 278 افراد برطانیہ پہنچے

بدھ کو سمندر کے راستے 700 سے زائد تارکین وطن برطانیہ پہنچے

by NWMNewsDesk
0 comment

سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

بدھ کو سمندر کے راستے 700 سے زائد تارکین وطن برطانیہ پہنچے۔

ہوم آفس کے مطابق 14 کشتیوں کے ذریعے 711 افراد برطانیہ آئے، ایک کشتی پر اوسطاً 51 افراد سوار تھے۔

رواں برس سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 278 تک جاپہنچی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال اسی دوران برطانیہ آنے والے تارکین وطن سے 34 فیصد زیادہ ہے۔

banner

سال 2023 میں جنوری سے اپریل تک 6 ہزار 192 جبکہ 2022 میں اس عرصے کے دوران 6 ہزار 945 تارکین وطن سمندر کے راستے برطانیہ پہنچے تھے۔

رواں سال سمندر کے راستے برطانیہ آنے والے تارکین وطن افراد میں سب سے زیادہ ویتنام کے افراد شامل ہیں۔

گزشتہ برس سمندر کے راستے مجموعی طور پر 29 ہزار 437 جبکہ 2022 میں 45 ہزار 774 افراد برطانیہ آئے تھے، حکومت کی طرف سے سیفٹی آف روانڈا بل کے قانون بننے کے بعد 32 کشتیوں پر ایک ہزار 611 افراد برطانیہ پہنچ چکے ہیں۔

سیفٹی آف روانڈا ایکٹ کے بعد حکومت کو غیر قانونی تارکین وطن افراد کی روانڈا منتقلی کا اختیار مل گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024