Saturday, September 21, 2024, 8:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اذلان شاہ کپ: پاکستان اور جاپان کے درمیان سنسنی خیز میچ برابری پر ختم

اذلان شاہ کپ: پاکستان اور جاپان کے درمیان سنسنی خیز میچ برابری پر ختم

پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

ملائشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر رہا۔

ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری اذلان شاہ کپ کے اپنے تیسرے میچ میں پاکستان کو میچ کے 59 ویں منٹ تک ایک گول کے خسارے کا سامنا تھا جو کہ جاپان کی جانب سے کھیل کے 33ویں منٹ میں کین ناگا یوشی نے اسکور کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے کھیل کے آخری منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے رانا وحید اشرف نے گول کرکے جاپان کی برتری کا خاتمہ کیا اور میچ 1-1 گول سے برابر کردیا۔

پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کو بہتر گول اوسط پر برتری حاصل ہے۔

banner

پاکستان اپنے پول کا چوتھا میچ کل کینیڈا کے خلاف پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 4-5 کے اسکور سے مات دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو 0-4 سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024