Friday, September 20, 2024, 11:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی، امریکی نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ

امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی، امریکی نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ

امریکی امداد کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے : اسرائیل

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکہ نے اسرائیل کو بھیجی جانے والی ہتھیاروں کی کھیپ روک دی ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ نے دو اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے خبر دی ہےکہ امریکہ نے ہتھیاروں کی کھیپ پچھلے ہفتے اسرائیل جانےسے روکی۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

دوسری جانب اسرائیل کا دعویٰ ہے امریکی امداد کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

banner

امریکی نیوز ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد امریکہ نے پہلی مرتبہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ ماہ اسرائیل کی ہنگامی امدادکا بل منظور کیا تھا جس کے تحت اسرائیل کو 26 ارب ڈالر فراہم کیے جانے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی امداد میں 14 ارب ڈالر کی فوجی امداد بھی شامل تھی۔

غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی مالی اور فوجی امداد میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024