Saturday, September 21, 2024, 4:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مغربی ممالک کی دھمکیاں: روسی صدر کا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کی مشق کا حکم

مغربی ممالک کی دھمکیاں: روسی صدر کا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کی مشق کا حکم

ماسکو نے اس کارروائی کو یوکرین کی جنگ پر مغرب کے ساتھ گہری ہوتی کشیدگی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment
روس نے کہا ہے کہ اسے فرانس، برطانیہ اور امریکہ سے خطرہ ہے اس لیے وہ فوجی مشق کے حصے کے طور پر ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کی مشق کرے گا۔
روس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی دسیوں ارب ڈالر کے ہتھیاروں کے ساتھ یوکرین کی حمایت کر کے دنیا کو جوہری طاقتوں کے درمیان تصادم کے دہانے پر دھکیل رہے ہیں، ان ہتھیاروں میں سے کچھ روسی سرزمین کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔
روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ وہ فوجی مشقیں کرے گی، جس میں غیر اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور تعیناتی کی مشق بھی شامل ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے مشقوں کا حکم دیا ہے۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ  جنوبی ملٹری ڈسٹرکٹ میں میزائل فورسز، ہوابازی اور بحریہ مشق میں حصہ لیں گی۔
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ ’مشق کا مقصد روسی فیڈریشن کے خلاف بعض مغربی حکام کے اشتعال انگیز بیانات اور دھمکیوں کے جواب میں روس کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو یقینی بنانا ہے۔‘
روس اور امریکہ اب تک دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی طاقتیں ہیں، جن کے پاس دنیا کے 12 ہزار 100 ایٹمی وار ہیڈز میں سے 10 ہزار 600 سے زیادہ ہیں۔ چین کے پاس جوہری ہتھیار کا تیسرا سب سے بڑا ذخیرہ ہے، اس کے بعد فرانس اور برطانیہ ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024