Saturday, September 21, 2024, 6:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستانی عوام کی اکثریت کو انتشاری قرار دینا ‘غرور’ کی بدترین مثال ہے: پی ٹی آئی

پاکستانی عوام کی اکثریت کو انتشاری قرار دینا ‘غرور’ کی بدترین مثال ہے: پی ٹی آئی

جنرل صاحب نے 40 منٹ سیاسی گفتگو فرمائی : تحریک اںصاف

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی اکثریت کو انتشاری قرار دینا ‘فرعونیت اور غرور’ کی بدترین مثال ہے۔

افواجِ پاکستان کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ‘ایکس’ ہینڈل سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سن 2014 کے دھرنے اور اس سے منسلک تمام واقعات کی عدالتی تحقیقات کے لیے تیار ہے۔ تاہم یہ یقین دہانی کرائیں کہ تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا کیا جائے گا نہ ان کے بیڈرومز میں کیمرے لگیں گے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے منگل کو نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ نو مئی واقعات کے جب شواہد لوگوں کے سامنے آئے تو عوام کا ردِعمل بھی سامنے آیا اور آپ نے دیکھا کہ عوام اس انتشاری ٹولے سے پیچھے ہٹی۔

banner

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل صاحب نے پریس کانفرنس کے شروع میں کہا کہ سوالات کو سیکیورٹی ایشوز تک محدود رکھیں۔ لیکن اس کے بعد 40 منٹ سیاسی گفتگو فرمائی۔

یان میں کہا گیا ہے کہ “سیکیورٹی ایشوز” کی پریس کانفرنس میں جعلی آڈیوز پر مبنی ڈاکیومنٹری بھی تیار کر کے لائے تھے۔ یہی وہ مکر و فریب کا رویہ ہے جس کی وجہ سے عوام اب ان اداروں کے ترجمانوں کی کسی بات کو سچ نہیں مانتے۔

بیان میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے خلاف جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی پریس کانفرنس کا سلسلہ پچھلے دو سال سے تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ عوام نے آٹھ فروری کو اس بیانیے کو کُچل کر جواب دیا کہ وہ جھوٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024