Saturday, September 21, 2024, 1:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 300 ہوگئی

افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 300 ہوگئی

افغانستان کے شمالی علاقوں میں1 ہزار سے زائد مکانات تباہ

by NWMNewsDesk
0 comment

افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے شمالی صوبے بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی۔

اقوام متحدہ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے افغانستان کے شمالی علاقوں میں1 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

شمالی صوبہ بغلان میں 300 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

افغان نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس کے نمائندے کے مطابق صوبہ بغلان کے 3 اضلاع میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

banner

افغان حکومت کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کی کوشش کی جارہی ہے۔

پاکستان نے افغانستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024