Saturday, September 21, 2024, 1:45 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کویت کی قومی اسمبلی تحلیل ، بعض آئینی شقیں بھی معطل

کویت کی قومی اسمبلی تحلیل ، بعض آئینی شقیں بھی معطل

ہم نیشنل سوشل سکیورٹی قوانین پر نظرثانی کریں گے : امیر کویت

by NWMNewsDesk
0 comment

امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نےقومی اسمبلی تحلیل کر کے آئین کی بعض شقوں کو چار سال کےلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

امیر کویت نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ ہم نیشنل سوشل سکیورٹی قوانین پر نظرثانی کریں گے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست دو بنیادی ستونوں پرقائم ہے جن میں عدلیہ اور امن ہے، سکیورٹی اہلکاروں کا احترام ہی دراصل قانون کو تسلیم کرنا ہے، ان کے وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

امیر کویت نے مزید کہا کہ ہمارا ملک مشکل وقت سے گزرا ہے، جس نے زندگی کے تمام پہلوؤں پر اثرات چھوڑے ہیں ، یہ ہمارے لیے ضروری ہے کہ ان مشکل حالات سے نکلنے کے لیے آگے بڑھ کر کام کریں۔

banner

شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے کہا کہ ہمارے پاس ملک کوبچانے اور اس کے اعلیٰ قومی مفادات اور قوم کے وسائل کے تحفظ کے لیے یہ سخت فیصلہ لینے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔

ان کاکہنا تھا کہ ملکی مفادات کو نقصان پہنچانا اور عوامی دولت کو ضائع کرناکسی صورت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، جو بھی سرکاری رقم کے ناجائز استعمال میں ملوث ہوا اسے سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اختیارات امیر اور ملکی کابینہ سنبھالے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024