Saturday, September 21, 2024, 1:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 50 تک جاپہنچی، 27 لاپتہ

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 50 تک جاپہنچی، 27 لاپتہ

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماٹرا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 50 تک جاپہنچی۔

مختلف حادثات میں 36 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ 27 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا میں سیلابی صورتحال کے بعد آتش فشاں پھٹ گیا جس سے مختلف اضلاع میں تباہی مچ گئی۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ انڈونیشیا کے صوبے سماٹرا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متعدد گھروں اور مساجد میں سیلابی پانی داخل ہونے سے شدید نقصان پہنچا اور گزشتہ روز مزید 6 افرادجان کی بازی ہارگئے ، جس سے ان حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی۔

banner

رپورٹ کے مطابق لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب سے مختلف حادثات میں 36 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جس سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 3 ہزار 396 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024