Saturday, September 21, 2024, 8:55 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلوریڈا میں بس اور ٹرک میں تصادم ، 8 افراد ہلاک ، 40 زخمی

فلوریڈا میں بس اور ٹرک میں تصادم ، 8 افراد ہلاک ، 40 زخمی

ٹرک ڈرائیور نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں گرفتار

by NWMNewsDesk
0 comment

شمالی وسطی فلوریڈا میں منگل کی صبح کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کو لے جانے والی بس کے حادثے 8افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8شدید زخمی ہوئے۔

فلوریڈا ہائی وے پٹرول کے مطابق واقعہ صبح ساڑھے چھ بجے ڈنیلون، فلوریڈا کے مضافات میں پیش آیا جب فارم ورکرز (کسانوں) کو لے جانیوالی بس اور فورڈ رینجر ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، تصادم کے نتیجے میں 8افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ہائی وے پٹرول لیفٹیننٹ پیٹ ریورڈن نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ حادثے میں مجموعی طور پر 40 افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔

banner

ان کا مزید بتانا تھا کہ بس میں 53 افراد سوار تھے ، اس حوالے سے فلوریڈا ہائی وے پٹرول کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024