Saturday, October 19, 2024, 7:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اٹالین اوپن ٹینس: الیگزینڈرزویروف اورالیجینڈرو ٹیبیلوسیمی فائنل میں پہنچ گئے

اٹالین اوپن ٹینس: الیگزینڈرزویروف اورالیجینڈرو ٹیبیلوسیمی فائنل میں پہنچ گئے

پہلے سیمی فائنل میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر زویروف کا مقابلہ چلی کے لیجینڈرو ٹیبیلو سے ہوگا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جرمنی کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اور چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو اپنے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جرمنی کے 27 سالہ الیگزینڈر زویروف نے امریکی حریف ٹیلر فریٹز کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سےہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں چلی کے کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو نے چین کے ژانگ زیزن کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دی۔

banner

ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر زویروف کا مقابلہ چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو سے ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024