Saturday, September 21, 2024, 6:58 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روسی صدر پوٹن چھ ماہ میں چین کا دوسرا دورہ

روسی صدر پوٹن چھ ماہ میں چین کا دوسرا دورہ

پوٹن اور جن پنگ میں ملاقات؛ یوکرین جنگ کے بارے میں بات چیت

by NWMNewsDesk
0 comment

چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعلقات ‘امن کے لیے سازگار’ ہیں۔ چھ ماہ میں پوٹن کا یہ دوسرا دورہ بیجنگ ہے اور توقع ہے کہ وہ فوجی اور مالی امداد پر توجہ دیں گے۔

ولادیمیر پوٹن دوبارہ روس کے صدرمنتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے بیرون ملک دورے پر جمعرات کو بیجنگ پہنچے۔ روسی رہنما کا یہ دو روزہ دورہ گزشتہ چھ ماہ میں چین کا دوسرا دورہ ہے۔

ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک مشترکہ کانفرنس کی جس میں روسی صدر پوٹن نے کہا کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے یوکرین جنگ کے بارے میں بات کی ہے۔
انہوں نے یوکرین پر مذاکرات کے لیے چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا، ”ہم یوکرین کے بحران کو حل کرنے کی کوششوں پر چین کے شکر گزار ہیں اور دونوں فریق بحران کا سیاسی حل” چاہتے ہیں۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ جہاں تک یوکرین جنگ کا معاملہ ہے چین کا موقف واضح اور مستقل رہا ہے، جس میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری بھی شامل ہے۔”انہوں نے مزید کہا، ”چین یورپ میں امن اور استحکام کی جلد بحالی دیکھنے کی توقع رکھتا ہے۔

banner

اس موقع پر پوٹن نے کہا روس اور چین کے درمیان تعلقات موقع پرستی پر مبنی نہیں ہیں اور نہ ہی کسی کے خلاف ہیں۔ بین الاقوامی معاملات میں ہمارا تعاون بین الاقوامی میدان میں استحکام لانے والے عوامل میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024