Saturday, September 21, 2024, 4:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی، سابق وزیراعظم کی تصویر لیک

عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی، سابق وزیراعظم کی تصویر لیک

سماعت کی عدالت کی ویب سائٹ اور یوٹیوب پر لائیو اسٹریمنگ نہیں کی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

جیل میں قید پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان آج جمعرات کو ایک ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

سماعت کی عدالت کی ویب سائٹ اور یوٹیوب پر لائیو اسٹریمنگ نہیں کی گئی ۔ عمومی طور پر سپریم کورٹ کی عدالتی کارروائی لائیو دیکھی جا سکتی ہے۔

71 سالہ عمران خان جیل میں بند ہونے کے بعد سے کئی دیگر عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں لیکن کیمروں کو جیل کے احاطے میں ہونے والی کارروائی کو کور کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

سپریم کورٹ نے اس ہفتے حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے۔

banner

عمران خان کو سن 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز یعنی بدھ کو ایک کرپشن کیس میں بھی انہیں ضمانت مل گئی تھی لیکن انہیں پہلے ہی چار مقدمات میں سزا سنائی جا چکی ہے اور وہ اس وجہ سے جیل میں ہی رہیں گے۔ چار مقدمات میں سے دو میں ان کی سزا معطل کی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024