Saturday, October 19, 2024, 2:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیپال کرکٹر سندیپ لمیچھانے ریپ کے الزام سے بری، دوبارہ کھیلنے کی اجازت

نیپال کرکٹر سندیپ لمیچھانے ریپ کے الزام سے بری، دوبارہ کھیلنے کی اجازت

آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے نیپال کی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان

by NWMNewsDesk
0 comment

نیپال کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لمیچھانے کو عدالت نے ریپ کے الزام سے بری کر دیا ہے اور انہیں فوری طور دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

انہیں ممکنہ طور پر آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے نیپال کی ٹیم میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

عدالت کے فیصلے کے فوراً بعد کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال (سی اے این) نے تصدیق کی کہ لمیچھانے کو ٹی20 ورلڈ کپ کے سکواڈ میں شامل کیا جائے گا جو آئی سی سی کی منظوری سے مشروط ہے۔

آئی سی سی نے شرکت کرنے والی تمام 20 ٹیموں کو 25 مئی تک کا وقت دیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے اپنے حتمی 15 رکنی سکواڈ کے نام جمع کرائیں جو دو سے 29 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلا جائے گا۔

banner

سی اے این کے ترجمان نے کہا کہ ’چونکہ ہائی کورٹ نے سندیپ لمیچھانے کو تمام الزامات سے بری کر دیا ہے، اس لیے وہ اب ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے کے لیے کلیئر ہو گئے ہیں۔‘

واضح رہے کہ اکتوبر 2022 میں سندیپ لمیچھانے کو دارالحکومت کھٹمنڈو کے ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ سندیپ لمیچھانے پر کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل میں ایک 17 سالہ لڑکی کا ریپ کرنے کا الزام عائد ہوا تھا۔

کرک انفو کے مطابق سندیپ لمیچھانے کا جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوا تھا جس کے بعد انہیں ایئرپورٹ پر اترتے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔
اس کے بعد دسمبر 2023 میں لمیچھانے پر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024