Saturday, September 21, 2024, 7:09 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بغیر اجازت حج کرنے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

بغیر اجازت حج کرنے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

اجازت نامہ حاصل کیے بغیر حج نہیں کرنے دیا جائے گا : شہزادہ سعود بن مشعل

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی حکومت نے بغیر اجازت حج کرنے کی کوشش کرنے والے کو ایک لاکھ ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلا اجازت حج کرنے والے شخص کو چاہے وہ مقامی شہری یا غیر ملکی ہو اسے ایک لاکھ ریال ادا کرنا پڑے گا۔

وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر غیرمجاز طریقے سے شخص مقدس شہر مکہ معظمہ کے مرکزی علاقے، حرمین حرم مکی، حرمین ٹرین سٹیشن الرصیفہ اور مرکزی سکیورٹی کنٹرول سینٹر میں پایا گیا تو اسے گرفتار کر لیا جائے گا، حج قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے کو دوگنا کر دیں گے اور جعلی حج سرگرمیوں کی سختی سے بیخ کنی کی جائے گی۔

قبل ازیں مکہ مکرمہ کے نائب گورنر اور مرکزی حج کمیشن کے وائس چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے کہا کہ اجازت نامہ حاصل کیے بغیر حج نہیں کرنے دیا جائے گا، حج ایک عبادت اور مہذب طرز عمل ہے، پرمٹ کے بغیر حج نہیں، اس حوالے سے ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024