Saturday, October 19, 2024, 3:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اٹالین اوپن ٹینس :جرمن سٹارالیگزینڈر زویروف نے دوسری مرتبہ ٹورنامنٹ جیت لیا

اٹالین اوپن ٹینس :جرمن سٹارالیگزینڈر زویروف نے دوسری مرتبہ ٹورنامنٹ جیت لیا

زویروف نے چلی کے الیجینڈرو کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7سے ہرایا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

جرمن ٹینس اسٹار الیگزینڈر زویروف نے چلی کے الیجینڈرو ٹیبیلو کو شکست دے کر دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کا سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جرمنی کے 27 سالہ زویروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی الیگزینڈر زویروف کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

الیگزینڈر زویروف نے دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

banner

اس سے قبل انہوں نے 2017 کا اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا تھا جس کے فائنل میچ میں انہوں نے سربین اسٹار نوویک جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024