Saturday, September 21, 2024, 8:49 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جولیان اسانج کی فوری امریکہ منتقلی کا معاملہ ٹل گیا

جولیان اسانج کی فوری امریکہ منتقلی کا معاملہ ٹل گیا

جولیان اسانج 11-2010 میں خفیہ امریکی معلومات افشا کرنے پر امریکہ کو مطلوب ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو کو امریکہ کے حوالے کرنے کے خلاف نئی اپیل کا حق مل گیا۔

جولیان اسانج کو امریکہ کے حوالے کرنے کے حوالے سے لندن ہائی کورٹ نے اپیل کی اجازت دے دی ہے۔

2019 سے جیل میں قید جولیان اسانج 11-2010 میں خفیہ امریکی معلومات افشا کرنے پر امریکہ کو مطلوب ہیں۔

ہائی کورٹ نے 2021 میں جولیان اسانج کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حق میں فیصلہ سنایا تھا تاہم بعد میں ہائی کورٹ نے اس دعویٰ کو مسترد کردیا تھا کہ خراب دماغی حالت کے سبب جولیان اسانج امریکی جیل میں اپنی جان لے سکتا ہے۔

banner

برطانوی سپریم کورٹ نے بھی 2022 میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اس وقت کی ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل نے بھی جولیان اسانج کو سمریکہ کے حوالے کرنے کی اجازت دی تھی۔

ولیان اسانج کے وکلا کا موقف تھا کہ جولیان اسانج کے خلاف مقدمہ سیاسی محرکات کے سبب بنایا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024