Saturday, September 21, 2024, 10:03 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان اور افغان رہنماؤں کا مشترکہ جرگہ، سرحد پر فائر بندی پر اتفاق

پاکستان اور افغان رہنماؤں کا مشترکہ جرگہ، سرحد پر فائر بندی پر اتفاق

پاکستانی وفد کی قیادت بریگیڈیئر شہزاد عظیم، افغان وفد کی قیادت پولیس چیف شیر محمد خان نے کی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان اور افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان سرحد پر لگ بھگ پانچ روز تک فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہفتے کو فائر بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔

دونوں ملکوں کے سرحدی اہلکاروں کے درمیان فائر بندی کا فیصلہ سرحدی گزرگاہ خرلاچی میں ایک جرگے کے دوران ہوا۔

جرگے میں پاکستانی وفد کی قیادت بریگیڈیئر شہزاد عظیم نے کی جب کہ افغان وفد کی قیادت پولیس چیف شیر محمد خان نے کی۔

جرگے میں فیصلہ ہوا کہ قبائلی ضلع کرم اور افغانستان کے سرحدی صوبہ پکتیکا کے قبائلی رہنماؤں پر مشتمل روایتی جرگہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کو باہمی بات چیت سے حل کرے گا۔

banner

دونوں ملکوں کے سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان 13 مئی کو دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا تھا جو جمعے کی شام تک وقفے وقفے سے جاری تھا۔

مقامی سرکاری عہدیداروں کے جاری کردہ بیان کے مطابق مشترکہ جرگے کی کارروائی لگ بھگ دو گھنٹے تک جاری رہی جس میں سرحد پر فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔

جرگہ عمائدین نے اس موقع پر مستقل طور پر رابطے قائم کرنے پر زور دیا۔

کرم کے سول اور سیکیورٹی عہدیداروں کے جاری کردہ بیان کے مطابق قبائلی جرگہ میں تین نکات پر اتفاق ہوا ہے جس کی رو سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے خلاچی گیٹ کو کھولا جائے، تین روز بعد دونوں طرف سے افغان مشیران اور پاکستانی مشیران کا جرگہ منعقد کیا جائے جسمیں تنازعات کے حل کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ تنازعات کے حل کے لیے دونوں اطراف سے ایک ماہ میں کمیٹیاں بنائی جائیں گی جس میں تجارتی کمیٹی الگ اور اقتصادی کمیٹی الگ الگ مسائل پر رابطہ کریں گی۔

فائرنگ کے باعث 500 سے زائد خاندانوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کی جب کہ علاقے میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024