Saturday, October 19, 2024, 12:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

مانچسٹر سٹی نے حریف ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو 1-3 سے شکست دی

by NWMNewsDesk
0 comment

مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

مانچسٹر سٹی کی ٹیم اس فتح کے بعد انگلش پریمیئر لیگ میں یہ کارنامہ انجام دینے والی لیگ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے انگلش پریمئر لیگ کے اپنے آخری لیگ میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔

اس میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے حریف ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے نہ صرف شکست دے دی بلکہ انگلش فٹ بال میں نئی تاریخ بھی رقم کر دی۔

banner

دفاعی چیمپئن مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے فل فوڈن نے دو جبکہ روڈریگو ہرنینڈزنے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

آرسنل کی ٹیم لیگ کے آخری روز فتح کے باوجود دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہی جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024