Saturday, September 21, 2024, 1:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی کبڈی ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹس سے باہر کر دیا گیا

بھارتی کبڈی ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹس سے باہر کر دیا گیا

فیصلہ بھارتی کبڈی فیڈریشن کی منتخب باڈی کو اختیارات نہ دینے پر کیا گیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ایشین کبڈی فیڈریشن نے بھارت کو انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت سے روک دیا۔

ایشین کبڈی فیڈریشن کے آن لائن اجلاس میں بھارتی ٹیم کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا، سیکرٹری ایشین کبڈی فیڈریشن سرور رانا کا کہنا ہے کہ فیصلہ بھارتی کبڈی فیڈریشن کی منتخب باڈی کو اختیارات نہ دینے پر کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کو اس حوالے سے کئی مرتبہ یاد دہانی کرائی گئی لیکن پھر بھی منتخب باڈی کو اختیارات نہیں دیئے گئے، جب تک منتخب باڈی کو اختیارات نہیں دیئے جاتے بھارتی ٹیم ایونٹس میں حصہ نہیں لے سکے گی۔

سرور رانا کے مطابق بھارتی ٹیم انڈور ایشین گیمز بیچ کبڈی ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے سکے گی اور انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ اور ورلڈ کپ میں بھی بھارتی ٹیم شریک نہیں ہوسکے گی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024