Friday, October 18, 2024, 11:39 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » رواں برس 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے

رواں برس 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے

بغیر حج پرمٹ کے عازمین کو لے جانے والی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج کی ادائیگی ہوگی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ پرمٹ صرف ان عازمین کو دیے جائیں گے جن کے پاس حج پرمٹ ہوگا، جو افراد مکہ اور مقدس مقامات میں حج پرمٹ کے بغیر پائے گئے ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

banner

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق بغیر حج پرمٹ کے عازمین کو لے جانے والی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ اس سال حج سیزن کے دوران طائف سے بادلوں کا رخ موڑ کر مشاعر مقدسہ (منیٰ، مزدلفہ اور عرفات) کی جانب کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

موسمیات مرکز نے بادلوں کی منتقلی کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس حوالے سے ماہرین تحقیقات کر رہے ہیں اور اس کا مقصد موسم کی شدت کو کم کرنا ہے تاہم یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور مستقبل میں اس سے استفادہ حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024