Saturday, September 21, 2024, 1:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کی بیٹنگ ناکام، دوسرے ٹی20 میں انگلینڈ کی 23 رنز سے کامیابی

پاکستان کی بیٹنگ ناکام، دوسرے ٹی20 میں انگلینڈ کی 23 رنز سے کامیابی

انگلینڈ کو چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری

by NWMNewsDesk
0 comment

دوسرے ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

سنیچر کو برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 184 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 160 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 45، بابر اعظم نے 32 اور افتخار احمد نے 23 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی طرف سے رِیس ٹوپلی نے تین جبکہ معین علی اور جوفرا آرچر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

banner

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو پہلا نقصان پہلے اوور میں اٹھانا پڑ گیا جب محمد رضوان صفر پر معین علی کی گیند پر لیام لیونگ سٹون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے بعد انگلینڈ کے خلاف بھی صائم ایوب بڑا سکور کرنے میں ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور صرف دو رن بنا کر رِیس ٹوپلی کی وکٹ بن گئے۔

پاورپلے میں دو وکٹیں گرنے کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے اپنے اوپر زیادہ دباؤ نہ آنے دیا۔

فخر زمان نے اپنی اننگز کے آغاز سے ہی تیز کھیلنا شروع کیا اور بابر اعظم کے ساتھ پارٹنرشپ قائم کی۔

بابر اعظم اور فخر زمان نے تیسری وکٹ کے لیے 28 گیندوں پر 53 رنز کی عمدہ شراکت داری قائم کی جس میں دونوں بیٹرز نے میدان کے چاروں جانب شاٹس کھیلے۔

پاکستان کو تیسرا نقصان بابر اعظم کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 32 رنز پر معین علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ اگلے یعنی 10ویں اوور میں گری جب شاداب خان تین رن بنا کر عادل رشید کا شکار بن گئے۔

انگلینڈ کو پانچویں وکٹ کے لیے بھی زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور یوں اعظم خان 11 رنز بنا کر جوفرا آرچر کی گیند پر میدان چھوڑ گئے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ 100 سکور پر گری جب فخر زمان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کے میچ جیتنے کی امیدیں نہایت کم رہ گئیں تاہم ساتویں وکٹ کے لیے افتخار احمد اور عماد وسیم کی شراکت نے گرین شرٹس کی امیدوں کو دوبارہ زندہ کیا۔
دونوں بیٹرز کے درمیان 40 رنز کی شراکت میزبان ٹیم کے لیے خطرہ بن رہی تھی کہ 16 ویں اوور کی آخری گیند پر افتخار احمد 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد عماد وسیم بھی میچ وننگ اننگز نہ کھیل سکے اور 22 رنز پر اپنے کم بیک میچ میں جوفرا آرچر کا شکار بن گئے۔
انگلینڈ کو آخری دو وکٹیں حاصل کرنے کے لیے زیادہ محنت نہ کرنا پڑی اور یوں محمد عامر اور شاہین آفریدی یکے بعد دیگرے بالترتیب 5 اور 9 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے 84، وِل جیکس نے 37 اور جونی بیئرسٹو نے 25 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے تین جبکہ عماد وسیم اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024