Saturday, September 21, 2024, 1:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی شہر راجکوٹ میں تفریحی مقام پر خوفناک آتشزدگی، 27 افراد ہلاک

بھارتی شہر راجکوٹ میں تفریحی مقام پر خوفناک آتشزدگی، 27 افراد ہلاک

ہماری توجہ ریسکیو آپریشن اور زندگیاں بچانے پر مرکوز ہے : میئر

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی ریاست گجرات کے ضلع راجکوٹ کے ایک تفریحی مقام میں خوفناک آگ لگنے سے کئی بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں

حکام کی جانب سے 27 اموات کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

بھارتی ریاست گجرات کے راجکوٹ ضلع میں جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس کے بعد وہاں سے متعدد افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

banner

ضلع کی میئر نیناپیڈھاڈیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری توجہ ریسکیو آپریشن اور زندگیاں بچانے پر مرکوز ہے۔ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس واقعہ کے ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مقامی سول اسپتال کے ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ کچھ لاشیں جلی ہوئی ہیں جن کی شناخت ممکن نہیں ہے۔


ضلع کے چیف فائر آفیسر آئی وی کھیر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل نے کہا کہ واقعہ کی جانچ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کو سونپ دی گئی ہے

راجکوٹ پولیس نے اس واقعہ کے سلسلے میں 2 لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024