Saturday, September 21, 2024, 8:50 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » قطر ایئر ویز کی ڈبلن جانے والی پرواز ایئر ٹربیولنس کا شکار، 12 افراد زخمی

قطر ایئر ویز کی ڈبلن جانے والی پرواز ایئر ٹربیولنس کا شکار، 12 افراد زخمی

طیارے کو ترکیہ کے اوپر دوران پرواز ایئرٹربیولنس کا سامنا کرنا پڑا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ڈبلن ایئرپورٹ کا کہنا ہے’ دوحہ سے آئر لینڈ جانے والے قطر ایئر ویز کے طیارے میں بارہ افراد ایئرٹربیولنس(غیر متوازن پرواز) کے دوران زخمی ہوگئے‘۔

بوئنگ 786 ڈریم لائنز کی پرواز کیو آر017 نے دوپہر ایک بجے سے کچھ پہلے بحفاظت اور شیڈول کے مطابق لینڈنگ کی۔

بیان میں کہا گیا کہ ’لینڈنگ کے بعد ایئرپورٹ پولیس اور فائراینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ سمیت ایمرجنسی سروسز کو طیارے میں بارہ افراد جس میں چھ مسافر اور عملے کے چھ ارکان شامل ہیں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی۔

ترکیہ کے اوپر دوران پرواز طیارے کو ایئرٹربیولنس کا سامنا کرنا پڑا۔

banner

ایئر ٹربیولنس کا دورانیہ 20 سیکنڈ سے بھی کم عرصے تھا اور فوڈ سروسز کی فراہمی کے دوران پیش آیا۔

قطر ایئرویز نے بتایا’مسافروں اور عملے کے ارکان معمولی زخمی ہوئے۔ انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ مسافروں اورعملے کی سیفٹی ہماری اولین ترجیح ہے‘۔

قطر ایئرویز کا کہنا ہے’ واقعے کے حوالے سے انٹرنل انویسٹی گیشن کی جا رہی ہے‘۔

یاد رہے کہ پانچ دن قبل لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والی سنگاپور ایئرلائنز کی فلائٹ SQ321 کو دوران پرواز فضا میں شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد طیارے کو بینکاک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ ایک واقعہ میں ایک مسافر ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے۔

امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی جانب سے 2001 میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ایئرلائنز کے حادثات میں ایئرٹربیولنس(غیر متوازن پرواز) کے واقعات سب سےعام ہیں۔

2009 سے 2018 کے دوران ایئرلائنز کے حادثات میں ایئرٹربیولنس ایک تہائی سے زیادہ حادثات کا سبب بنی۔ ان میں ایک یا زیادہ افراد زخمی ہوئے لیکن طیاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024