Saturday, September 21, 2024, 1:53 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » رفح کے مناظر دل دہلادینے والے، فلسطینیوں کا قتل ناقابل قبول ہے، کینیڈین وزیر خارجہ

رفح کے مناظر دل دہلادینے والے، فلسطینیوں کا قتل ناقابل قبول ہے، کینیڈین وزیر خارجہ

فلسطینیوں کے پاس اب کوئی محفوظ جگہ باقی نہیں ہے؛ میلانی جولی

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈین وزیرِ خارجہ میلانی جولی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم فلسطینیوں کا قتل کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے میلانی جولی نے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں کہا کہ رفح آپریشن پر ہمارا مؤقف بہت واضح ہے جو ہم پچھلے کئی ہفتوں سے بتا رہے ہیں کہ معصوم فلسطینیوں کا قتل عام قابل قبول نہیں ہے اور اس حوالے سے ہم عالمی عدالت کے فیصلوں کے پابند ہیں۔

انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے وقت بھی انسانیت کے کچھ اصولوں کی پابندی کی جاتی ہے لیکن رفح میں جو مناظر ہمیں دیکھنے کو ملے وہ دل دہلا دینے والے ہیں، فلسطینیوں کے پاس اب کوئی محفوظ جگہ باقی نہیں ہے۔

banner

میلانی جولی نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت فلسطین کی حالت تباہ کن ہے اور اسی لیے ہم فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بعد ازاں، مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ (ایکس) پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا ’’رفح میں اسرائیلی بمباری سے عام شہریوں کی ہلاکت پر خوفزدہ ہیں، کینیڈا رفح میں اسرائیلی فوج کے کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا‘۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024