Saturday, September 21, 2024, 1:52 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے تھیلے غباروں سے باندھ کر جنوبی کوریا میں گرادیئے

شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے تھیلے غباروں سے باندھ کر جنوبی کوریا میں گرادیئے

جنوبی کوریا کا شدید احتجاج ، لوگوں کو سڑک پر بکھرے کچرے سے دور رہنے کی ہدایت

by NWMNewsDesk
0 comment

شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے تھیلے غباروں سے باندھ کر جنوبی کوریا میں گرادیئے۔

جنوبی کوریا میں سڑکوں پر کوڑا بکھرا دیکھ کر شہری پریشان ہوگئے، حکام نے بھی لوگوں کو سڑک پر بکھرے کچرے سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔

انتظامیہ نے متاثرہ مقامات پر فوج اور کیمیائی اور بائیولوجیکل تفتیشی ٹیمیں بھی تعینات کردیں۔

شمالی کوریا کی جانب سے اس اقدام پر جنوبی کوریا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام عالمی قانون کی خلاف ورزی اور شہریوں کی سلامتی کو شدید خطرے کا سبب ہے، شمالی کوریا ایسی غیر انسانی اور گری ہوئی حرکتیں کرنا بند کرے۔

banner

شمالی کوریا کا کہنا ہے یہ اقدام جنوبی کوریا کی کارروائیوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا اکثر غباروں اور ڈرونز کے ذریعے پروپیگنڈا پمفلٹ، کھانے اور ادویات شمالی کوریا شمالی کوریا میں بھیجتا رہتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024