Saturday, September 21, 2024, 9:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیدرلینڈز ائیرپورٹ پر جہاز کے انجن میں گر کر ایک شخص ہلاک

نیدرلینڈز ائیرپورٹ پر جہاز کے انجن میں گر کر ایک شخص ہلاک

انتظامیہ کا ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کو ظاہر کرنے سے گریز

by NWMNewsDesk
0 comment

نیدرلینڈز ائیرپورٹ پر ایک شخص جہاز کے انجن میں گر کر ہلاک ہوگیا۔

یہ واقعہ نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے شیفول ائیرپورٹ پر پیش آیا۔

ائیرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ ائیر پورٹ پر کھڑا مسافر جہاز ایمسٹرڈیم سے ڈنمارک کی پرواز بھرنے کو تیار تھا کہ اچانک یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص چلتے ہوئے جہاز کے انجن میں جاگرا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

انتظامیہ نے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کو ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز میں سوار تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا گیا اورواقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

banner

ائیر پورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ یہ ایک مصروف ترین ائیرپورٹ ہے جس نے گزشتہ ماہ 5.5 ملین لوگوں کو سہولت فراہم کی اور اس طرح کا واقعہ بہت کم ہوتے ہیں۔

فوری طور پر یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ یہ شخص جہاز کے انجن تک کیسے پہنچا اور کس طرح اندر گرا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024