Saturday, September 21, 2024, 1:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چینی صدر کا مشرق وسطیٰ پر بین الاقوامی امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ

چینی صدر کا مشرق وسطیٰ پر بین الاقوامی امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ

چین اور عرب ممالک اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے لیے زیادہ متوازن فریم ورک بنائیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

چین کے صدر شی جن پنگ نے آج جمعرات کو بیجنگ میں چین – عرب تعاون فورم کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر عرب ممالک کے ساتھ اپنے “گہرے تعلقات” کو خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے چین اور عرب ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ پر بین الاقوامی امن کانفرنس کے انعقاد پر زور دیا۔

چینی صدر کے خطاب کے موقع پر چار عرب ممالک مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور تونس کے سربراہان اور وزرائے خارجہ بھی موجود تھے۔

صدر شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ “جب بھی میں اپنے عرب دوستوں سے ملتا ہوں، مجھے اپنائیت کا گہرا احساس محسوس ہوتا ہے”۔

banner

انہوں نے مزید کہا کہ “چین اور چینی عوام اور عرب ممالک اور عوام کے درمیان دوستی قدیم اور طویل شاہراہ ریشم کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے تبادلے سے پیدا ہوئی ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اور عرب ممالک اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے لیے زیادہ متوازن فریم ورک بنائیں گے جس سے دونوں فریقوں کو فائدہ پہنچے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024