Saturday, October 19, 2024, 3:56 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں پتھروں کی کان کے حادثے میں 17 ہلاک، بارہ لاپتہ

بھارت میں پتھروں کی کان کے حادثے میں 17 ہلاک، بارہ لاپتہ

ریسکیو اہلکار ملبے سے دو مزدوروں کو زندہ نکالنے میں کامیاب

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی ریاست میزورام میں طوفان کے باعث ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے پتھر کی ایک کان منہدم ہو گئی

ریاستی حکام کے مطابق کان منہدم ہونے کے باعث 17 مزدورہلاک اور 12 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

پولیس افسر نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے ریاست میزورام کے دارالحکومت ایزوال سے تقریباً 6 کلومیٹر دور میلتھم میں کان میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں برآمد کیں اور ملبے سے دو مزدوروں کو زندہ نکالنے میں کامیاب رہے۔

الوال نے کہا کہ امدادی کارکن اب بھی پھنسے ہوئے کارکنوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مزید بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔

banner

پچھلے سال ریاست کے ایک قصبے ممیت میں پتھر کی کان گرنے سے سات مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔ 2022 میں اسی طرح کے ایک اورحادثے میں 12 مزدور ہلاک ہو ئے تھے۔

بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں پیر کے روز سمندری طوفان ریمال کے بنگلہ دیش سے ٹکرانے کے بعد شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔

بھارت کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں سے کمزور ڈھانچے اورغیر پختہ چھتوں والے مکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور علاقے میں مٹی کے تودے گر نے کا خطرہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024