Friday, October 18, 2024, 6:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جو بائیڈں جنگ بندی روڈ میپ، عمل کیا گیا تو حکومت چھوڑ دیں گے: اسرائیلی وزرا کی دھمکی

جو بائیڈں جنگ بندی روڈ میپ، عمل کیا گیا تو حکومت چھوڑ دیں گے: اسرائیلی وزرا کی دھمکی

ان تجاویز پر معاہدہ کرنا سخت احمقانہ اور دہشت گردی کو فتح یاب کرنے کے مترادف ہوگا

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل کی مخلوط حکومت کے اہم اتحادی اور اسرائیلی کابینہ میں داخلی سلامتی کے امور کے وزیر ایتمار بن گویر نے وزیر اعظم نیتن یاہو کو دھمکی دی ہے کہ اگر امریکی صدر جوبائیڈن کی جنگ بندی تجاویز کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کی گئی تو وہ حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔

بن گویر کے علاوہ سموٹریچ نے بھی نتین یاہو کو انتباہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے حماس کے مکمل خاتمے کے بغیر جنگ بندی قبول کی تو دونوں حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے اور حکومت چھوڑ دیں گے۔

بن گویر کے مطابق ‘ان تجاویز پر معاہدہ کرنا سخت احمقانہ اور دہشت گردی کو فتح یاب کرنے کے مترادف ہوگا۔ جس کا مطلب اسرائیلی سلامتی کو مستقل خطرے میں ڈالنا ہے۔’ بن گویر شدت پسندانہ تعصب کی حد تک قوم پرستی کا رجحان رکھنے والی جماعت ‘جیوش پاور پارٹی’ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے نیتن یاہو کو دھمکی دی ہے ‘جنگ بندی کی گئی تو ان کی جماعت حکومت سے الگ ہوجائے گی اور حکومت ختم ہو جائے گی۔’

انہوں نے کہا ‘جب تک ایک مکمل فتح نہیں ہوتی تو ایسا معاہدہ کرنا مکمل شکست کے برابر ہوگا۔’

banner

اسی طرح سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزیر خزانہ اور مخلوط اسرائیلی حکومت کے دوسرے بڑے اتحادی بزالیل سموٹریچ نے کہا ہے کہ وہ ایسی حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے جو تجویز کردہ جنگ بندی کے خاکے سے اتفاق کرے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024