Saturday, October 19, 2024, 5:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنوبی افریقہ میں انتخابات کے دوران 30سال میں پہلی بار نیلسن منڈیلا کی پارٹی اکثریت سے محروم

جنوبی افریقہ میں انتخابات کے دوران 30سال میں پہلی بار نیلسن منڈیلا کی پارٹی اکثریت سے محروم

حکمران جماعت اے این سی کو حالیہ انتخابات میں صرف 40 فیصد ووٹ ملے

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی افریقہ میں 1994 میں نسلی پرستی کے خاتمے کے بعد سے پہلی مرتبہ نیلسن منڈیلا کی جماعت انتخابات میں اکثریت سے محروم ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کی حکمران جماعت اے این سی کو حالیہ انتخابات میں صرف 40 فیصد ووٹ ملے ۔

اے این سی 30 سال میں پہلی مرتبہ انتخابات میں اکثریت حاصل نہ کرسکی۔

جنوبی افریقہ کی مرکزی اپوزیشن جماعت ‘ڈیموکریٹک الائنس’ کو تقریباً 21 فیصد ووٹ ملے، سابق صدر جیکب زوما کی’ایم کے پارٹی’ نے پہلے الیکشن میں ہی 14 فیصد ووٹ حاصل کرلیے۔

banner

اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی نتائج کو ایک اہم کامیابی قراردے دیا، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ملک شدید غربت اور عدم مساوات سے نبرد آزما ہے۔

اے این سی کو دوبارہ حکومت بنانےکے لیے اتحاد کا سہارا لینا پڑے گا۔

29 مئی کو ہونے والے انتخابات میں 2 کروڑ 77 لاکھ ووٹر رجسٹرڈ تھے تاہم انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 58.61 فیصد ہی رہا جو گزشتہ 30 برسوں میں جنوبی افریقہ میں سب سے کم ووٹر ٹرن آؤٹ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024