Saturday, September 21, 2024, 10:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹک ٹاک پر انٹری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹک ٹاک پر انٹری

ٹک ٹاک پر آنا اعزاز کی بات ہے؛ سابق امریکی صدر

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ویڈیو کے ساتھ انٹری دے دی۔

ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی پہلی ویڈیو میں سابق امریکی صدر کو ریاست نیوجرسی میں منعقدہ الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ میچ میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کے آغاز میں سابق امریکی صدر کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاک پر آنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ٹک ٹاک پر انٹری دینے والے 45ویں سابق امریکی صدر کے مختصر وقت میں 3.4 ملین فالوورز سے زائد ہوگئے جبکہ ان کی پہلی ویڈیو کو 59.6 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

banner

خیال رہے کہ انہوں نے قومی سلامتی کو بنیاد بنا کر بحیثیت صدر کے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن ناکام رہے تھے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال 5 نومبر کو ہونے والے عام انتخابات میں صدارتی امیدوار ہیں۔ صدارتی انتخابات سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انٹری سے انہیں نوجوان ووٹرز کی حمایت حاصل ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024