Saturday, October 19, 2024, 12:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نریندر مودی 8 جون کو تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

نریندر مودی 8 جون کو تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

نریندر مودی بھارتی تاریخ میں تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے والی دوسری شخصیت ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

دو مرتبہ بھارت کے وزیراعظم رہنے والے نریندر مودی تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف 8 جون کو اٹھائیں گے۔

لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد کی کامیابی کے بعد حکومت سازی کے معاملات شروع ہوچکے ہیں اور نریندر مودی نے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بھارتی صدر دروپدی مرمو نے نریندر مودی کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے ان سے اگلی حکومت کی تشکیل تک کام جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔

نریندر مودی تیسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے لیے 8 جون کو حلف اٹھائیں گے۔

banner

نریندر مودی بھارتی تاریخ میں تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے والی دوسری شخصیت ہیں، ان سے قبل جواہر لال نہرو تین مرتبہ بھارت کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024