Saturday, September 21, 2024, 8:36 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈیا میں برفانی طوفان میں پھنس کر 9 ٹریکرز ہلاک، 5 کو زندہ بچا لیا گیا

انڈیا میں برفانی طوفان میں پھنس کر 9 ٹریکرز ہلاک، 5 کو زندہ بچا لیا گیا

ٹریکر اور کوہ پیماؤں کے گروپ کے ایک گائیڈ نے صورتحال کے بارے میں ریسکیو حکام کو الرٹ کر دیا تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا کی ریاست اترا کھنڈ میں ہمالیہ کے پہاڑوں میں برفانی طوفان کے دوران ٹریکر پھنس گئے جن میں سے 9 ہلاک ہوگئے ہیں۔

انڈیا کے جنوبی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ٹریکرز کا ایگ گروپ شمالی انڈیا میں اتراکھنڈ کے دشوار گزار پہاڑوں میں شدید برف باری کے باعث پھنس گیا۔

کرناٹک کے ریاستی وزیر کرشنا بائر گوڈوا کے مطابق گروپ کی ٹریکنگ کے دوران پہاڑوں پر برف باری شروع ہوئی جو بعد میں برفانی طوفان میں تبدیل ہو گیا۔

’شام چھ بجے تک دو ٹریکر خراب موسم کی وجہ سے موت کا شکار ہو گئے۔ برفباری اور تیز ہواؤں کی وجہ نقل و حرکت ناممکن اور حد نگاہ صفر ہو گئی۔

banner

ٹریکرز نے ایک دوسرے کے سے لپٹ کر راستے میں ہی رات گزار دیں۔ رات میں سردی کی وجہ سے گروپ کے مزید ارکان ہلاک ہوگئے۔‘

حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پانچ افراد کو زندہ نکالا جب کہ مرنے والوں کی لاشوں کو بھی ہیلی کاپٹر سے کرناٹک منتقل کیا گیا۔

ریاستی وزیر کے مطابق منگل کی شام ٹریکر اور کوہ پیماؤں کے گروپ کے ایک گائیڈ نے صورتحال کے بارے میں ریسکیو حکام کو الرٹ کر دیا تھا۔

گائیڈ کو جب تھوڑی دیر کے لیے موبائل سگنلز مل گئے تو انہوں نے حکام کو پیغام بھیجا۔

ان کے مطابق بدھ کو ریسکیو ٹیم موقعے پر پہنچ گئی تھی جس نے پانچ افراد کو زندہ بچا لیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024