Saturday, September 21, 2024, 1:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن پر کوپن ہیگن میں حملہ، ملزم گرفتار

ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن پر کوپن ہیگن میں حملہ، ملزم گرفتار

کوپن ہیگن پولیس کی واقعے کی تصدیق

by NWMNewsDesk
0 comment

نمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن پر دالحکومت کوپن ہیگن میں ایک شخص نے حملہ کردیا۔

وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میٹے فریڈرکسن اس حملے میں محفوظ رہیں تاہم انہیں اس واقعے سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جمعے کی شام کوپن ہیگن میں کلٹرویٹ پر ایک شخص نے وزیراعظم میٹے فریڈرکسن کو زور سے دھکا دیا۔ اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘

دو عینی شاہدین میری ایڈریان اور انا راون نے بتایا کہ ایک شخص مخالف سمت سے آیا اور اس نے وزیراعظم کے کندھے پر زور سے دھکا دیا جس سے وہ گر گئیں۔‘

banner

عینی شاہدین کے مطابق اس واقعےکے بعد وزیراعظم ایک قریبی کیفے میں بیٹھ گئی تھیں۔

دوسری جانب یورپی یونین کے سربراہان نے ڈنمارک کی وزیراعظم پر حملے کی مذمت کی ہے۔

میٹے فریڈرکسن 2019 میں ڈنمارک کی تاریخ کی سب سے کم عمر وزیراعظم بنی تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024