Friday, October 18, 2024, 12:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ: اسرائیل کا اقوام متحدہ کے زیرِ انتظام اسکول پر حملے میں 17 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے دعویٰ

غزہ: اسرائیل کا اقوام متحدہ کے زیرِ انتظام اسکول پر حملے میں 17 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے دعویٰ

17 دہشت گردوں کی شناخت کی ہے جو سکول سے کارروائیاں کر رہے تھے، اسرائیلی فوج

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل کی فوج نےدعوی کیا ہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے زیرِ انتظام اسکول پر فضائی حملے میں 17 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

حالیہ حملے سے قبل جمعرات کو اسرائیل نے وسطی غزہ کے نصیرات علاقے میں واقع اقوام متحدہ کے زیرِ انتظام ایک اسکول کو نشانہ بنایا تھا جہاں ہزاروں کی تعداد میں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔

اسکول کے قریب واقع الاقصیٰ شہدا اسپتال کا کہنا ہے حملے میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ’حملے کے بعد سے (اسرائیل) نے 17 دہشت گردوں کی شناخت کی تصدیق کی ہے جو سکول سے کارروائیاں کر رہے تھے۔‘

banner

اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمیرل ڈینیئل ہیگاری نے کہا اسلامی جہاد اور حماس کے کم از کم 30 عسکریت پسند اسکول میں چھپے ہوئے تھے۔

حماس کے میڈیا آفس نے اسرائیلی فوج پر ’جھوٹی معلومات‘ پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جن تین افراد کو ہلاکتوں کے طور پر پیش کیا گیا ہے وہ ابھی زندہ ہیں اور کم از کم دو افراد دیگر حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ اسکول پر حملے میں 14 بچے بھی مارے گئے ہیں۔

یہ اسکول اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کی نگرانی میں کام کرتے رہے ہیں جہاں اب ہزاروں کی تعداد میں بےگھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔
یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلیپ لازارینی کا کہنا ہے کہ پیشگی وارننگ کے بغیر حملہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یو این آر ڈبلیو اے غزہ میں اپنی تمام تنصیبات بشمول سکولوں کا پتہ اسرائیل اور تنازعے میں شامل دیگر فریقین کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔

فلیپ لازارینی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عمارتوں پر حملہ، انہیں نشانہ بنانا یا عسکری مقاصد کے لیے استعمال کرنا بین الاقوامی انسانی حقوق کو سراسر نظرانداز کرنا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024