Saturday, October 19, 2024, 6:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں جنگ بندی کے لیے ‘آگے بڑھنے کے راستے’ پر کام کر رہے ہیں: وائٹ ہاؤس

غزہ میں جنگ بندی کے لیے ‘آگے بڑھنے کے راستے’ پر کام کر رہے ہیں: وائٹ ہاؤس

حماس کی بعض ترامیم معمولی نوعیت کی ہیں جن کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے ؛ جیک سلیوان

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل سے منظور ہونے والے جنگ بندی مسودے پر حماس کی تجویز کردہ ترامیم کے بعد امریکہ اس معاملے پر ‘آگے کی راہ’ تلاش کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے صحافیوں کو بتایا کہ حماس کی بعض ترامیم معمولی نوعیت کی ہیں جن کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔ تاہم کچھ ترامیم ‘بے ربط’ ہیں۔

جیک سلیوان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی مسودہ دراصل اسرائیل کی تجویز ہے اور وہ اب بھی اس پر قائم ہے۔

جیک سلیوان نے خبردار کیا کہ مصر اور قطر کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی نوعیت ایسی ہے کہ پیش رفت میں وقت لگ سکتا ہے۔

banner

واضح رہے کہ امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی مسودہ سلامتی کونسل میں پیش کیا گیا تھا جسے منظور کر لیا گیا تھا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کی کوششوں میں امریکہ قطر اور مصر کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ قطر اور مصر حماس کے ساتھ جب کہ قطر، مصر اور امریکہ اسرائیل کے ساتھ بات چیت کریں گے تاکہ کسی حل کی جانب بڑھا جا سکے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024