Saturday, October 19, 2024, 5:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی فوجی راز لیک کرنے کا الزام: وکی لیکس کے بانی جولین اسانج رہا

امریکی فوجی راز لیک کرنے کا الزام: وکی لیکس کے بانی جولین اسانج رہا

اسانج نے رہائی کے بدلے امریکی محکمہ انصاف سے اعتراف جرم پر آمادگی کا معاہدہ کرلیا

by NWMNewsDesk
0 comment

پانچ سال برطانوی حراست میں رہنے کے بعد وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو بالآخر رہا کر دیا گیا ہے۔

خفیہ دستاویز کی اشاعت پر سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی جولین اسانج نے رواں ہفتے امریکی محکمۂ انصاف کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت رہائی کے بدلے فوجی راز افشا کرنے کے اعتراف جرم پر رضامندی ظاہر کی۔

جولین اسانج کے اعتراف جرم کے ساتھ ان کے خلاف بین الاقوامی سازش کے مجرمانہ مقدمے میں امریکی حکومت کا کئی سالوں سے جاری ان کا تعاقب اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

رپورٹ کے مطابق 1901روز سے قید جولیان اسانج کو لندن کی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہائی دیدی ہے جس کے بعد وہ برطانیہ سے روانہ ہوگئے ہیں۔

banner

جولین اسانج نے 2010ء میں امریکا کی خفیہ معلومات جاری کردی تھیں۔

جولیان اسانج کی رہائی سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وکی لیکس کا کہنا تھا کہ اسانج کی رہائی پریس کی آزادی کیلئے کام کرنے والے لوگوں، مختلف ممالک کے سیاسی رہنماؤں سمیت قانون دانوں اور اقوام متحدہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

جولیان اسانج کو پہلی مرتبہ 2010 میں برطانیہ میں سوئیڈن کی درخواست پر یورپین اریسٹ وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، وہ ماریانہ آئی لینڈز کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے، ان پر جاسوسی ایکٹ کے تحت عائد الزام کو تسلیم کریں گے۔

امریکی محکمہ انصاف سے معاہدے کے سبب اسانج کو مزید سزا نہیں سنائی جائے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024