Saturday, October 19, 2024, 8:32 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

ایوانِ نمائندگان نے قرار داد 7کے مقابلے میں 368 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے منظور کی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان نے پاکستان میں رواں برس ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی ‘مکمل اور آزادانہ’ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی ایوانِ نمائندگان نے اس منگل کو قرارداد نمبر 901 سات کے مقابلے میں 368 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے منظور کی جس میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں ہراسانی، دھمکیوں، تشدد، من مانی حراست، انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونی کیشن تک رسائی روکنے اور انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

قرارداد میں ان حربوں کے ذریعے پاکستان کے عوام کی جمہوری عمل میں شمولیت روکنے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

banner

مذکورہ قرارداد ری پبلکن رُکن کانگریس رچرڈ میک کارمک نے ایوان میں پیش کی تھی۔

امریکی حکومت اس نان بائنڈنگ قرارداد پر عمل کرنے کی پابند نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رواں برس آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات لگائے گئے تھے۔ الیکشن کے روز ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی تھی جب کہ انٹرنیٹ سروسز میں بھی خلل آیا تھا۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے انتخابی عمل پر سوال اُٹھائے تھے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھی پاکستان کے انتخابی عمل میں مبینہ بدعنوانیوں کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024