Saturday, September 21, 2024, 8:48 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب ای سپورٹس کے عالمی کپ کی میزبانی کرے گا

سعودی عرب ای سپورٹس کے عالمی کپ کی میزبانی کرے گا

مقابلے کی انعامی رقم 6 کروڑ ڈالر ہو گی

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ کا کہنا ہے کہ مملکت “ای اسپورٹس” (الیکٹرانک اسپورٹس) کے عالمی کپ کی میزبانی کرے گا۔

آل الشیخ نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری ایک ویڈیو کلپ میں بتایا کہ اس مقابلے کی انعامی رقم 6 کروڑ ڈالر ہو گی جو ان کھیلوں کی تاریخ کی سب سے بڑی رقم ہے۔

آل الشیخ کے مطابق ای سپورٹس کے عالمی کپ کے مقابلے رواں سال تین جولائی سے 25 اگست تک سعودی دار الحکومت ریاض میں “بولیوارڈ سٹی” میں ہوں گے، ان میں 30 عالمی ٹیمیں اور گیمنگ کی دنیا کے 1500 سے زیادہ پیشہ ور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔

جنرل اینٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی کپ کے مقابلے MBC Action چینل پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

banner

انہوں نے واضح کیا کہ مقابلوں کے عرصے میں بولیوارڈ میں مختلف تفریحی اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی ہو گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024