Saturday, September 21, 2024, 8:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دنیا کی خطرناک ترین خاتون کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر انعام مقرر

دنیا کی خطرناک ترین خاتون کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر انعام مقرر

بلغاریہ کی روجا اِگناٹووا کرپٹو کرنسی کے 4 ارب ڈالر کے فراڈ میں ملوث، 2017 سے غائب

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی سکیورٹی سروسز نے دنیا کی خطرناک ترین خاتون کے سر پر 5 ملین ڈالر کا انعام رکھ دیا۔

امریکہ میں ایف بی آئی کے اہلکاروں نے اس سے قبل اس خاتون کے بارے میں صرف معلومات دینے پر ایک لاکھ ڈالر انعام کی پیش کش کی تھی۔

اس خاتون کو تاریخ کی سب سے بڑی عالمی فراڈ اسکیموں میں سے ایک کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ حال ہی میں امریکی حکام نے اس انعام کو بڑھا کر 5 ملین ڈالر کردیا ہے۔

اس خاتون کو “لوسٹ کرپٹو کوئین” کہا جاتا ہے کیونکہ وہ انکرپٹڈ ڈیجیٹل کرنسیوں کے حامل افراد کے ساتھ بڑے فراڈ کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ اس کی وجہ سے ہی وہ اب ” دنیا کی خطرناک ترین خاتون” بن گئی ہے۔

banner

بلغاریہ میں پیدا ہونے والی اور جرمن شہریت رکھنے والی روجا اگناٹووا پر اب تک کے سب سے بڑے کرپٹو کرنسی فراڈز میں سے ایک چلانے کا الزام ہے۔

اس نے 2014 میں OneCoin نامی جعلی کرپٹو کرنسی فروخت کر کے سرمایہ کاروں کو 4 بلین ڈالر کا دھوکہ دیا۔ 43 سالہ خاتون روجا اگناٹووا 2017 میں بغیر کسی سراغ کے غائب ہو گئی تھی اور 2022 سے امریکہ میں ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل ہے۔

ایف بی آئی نے اس کی تصویر کے ساتھ اس کے بارے میں معلومات میں لکھا ہے کہ “یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اِگناٹووا مسلح محافظوں کے ساتھ سفر کر رہی ہے اور ہو سکتا ہے اِگناٹووا نے پلاسٹک سرجری کروائی ہو یا کسی دوسرے طریقے سے اپنی شکل میں تبدیلی کرلی ہو۔

ایف بی آئی کے مطابق اِگناٹووا کو آخری مرتبہ 25 اکتوبر 2017 کو صوفیا سے ایتھنز جاتے ہوئے ریان ایئر کے طیارے میں دیکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024