Saturday, October 19, 2024, 6:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عوامی احتجاج رنگ لے آیا، کینیا کے صدر کا فنانس بل پر دستخط سے انکار

عوامی احتجاج رنگ لے آیا، کینیا کے صدر کا فنانس بل پر دستخط سے انکار

احتجاج کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیا میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف عوامی احتجاج رنگ لے آیا، صدر ولیم روٹو نے مالیاتی فنانس بل پردستخط کرنے سے انکار کردیا۔

گزشتہ روز فنانس بل میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت میں داخلے کی کوشش کی تھی اور پولیس سے جھڑپوں میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو نے کہا کہ کینیا کے لوگوں نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ انہیں یہ بل منظور نہیں اس لیے میں ان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے اس بل میں دستخط نہیں کروں گا اور اسے واپس لے لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کینیا کی یوتھ کے ساتھ ڈائیلاگ کریں گے اور اخراجات میں کمی کے اقدامات کریں گے جن کا آغاز حکومت سے ہوگا۔

banner

خیال رہے کہ کینیا کی پارلیمنٹ نے کل ترمیمی مالیاتی بل کی منظوری دے کر بل صدر کو دستخط کےلیے بھیجا تھا، مالیاتی بل میں آئی ایم ایف اور دیگر قرضوں کا بوجھ کم کرنےکے لیےٹیکسوں میں2.7 ارب ڈالرکا اضافہ کیاگیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024